ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : اسکوٹر اور پِک اَپ کے درمیان تصادم ۔ اسکوٹر سوار شدید زخمی

اڈپی : اسکوٹر اور پِک اَپ کے درمیان تصادم ۔ اسکوٹر سوار شدید زخمی

Tue, 11 Apr 2023 16:37:32    S.O. News Service

اڈپی ،11 / مارچ (ایس او نیوز) ایرمالو کالسنکا کے قریب ایک اسکوٹر اور پِک اَپ کے درمیان تصادم ہوا جس کی وجہ سے اسکوٹر سوار شدید زخمی ہوگیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے شخص کا نام وجیا پوجاری (68 سال) بتایا گیا ہے جو ممبئی میں سرکاری ملازمت سے وظیفہ یاب ہونے کے بعد واپس لوٹ کر اپنے آبائی گاوں پالیمارو میں بس گیا تھا ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وجیا اڈپی سے پالیمارو کی طرف لوٹ رہا تھا ۔ ٹکر کی شدت سے اس کی اسکوٹر پک اپ میں پھنس کر رہ گئی تھی ۔ 
    
پڈوبیدری پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا۔ 


Share: